2 اپریل، 2025، 11:14 AM

یمن میں تباہ شدہ امریکی ڈرون کے ملبے کی ویڈیو جاری

یمن میں تباہ شدہ امریکی ڈرون کے ملبے کی ویڈیو جاری

یمنی فوج نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں اس امریکی ڈرون کا ملبہ دکھایا گیا ہے جو صوبہ مارب کی فضاء میں تباہ کیا گیا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں امریکی ڈرون کا تباہ شدہ ملبہ دکھایا گیا ہے جو صوبہ مارب کی فضائی حدود میں مار گرایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ یمنی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا کہ یمن کے فضائی دفاعی نظام نے ملکی ساختہ میزائل سے ایک امریکی MQ-9 ڈرون کو مارب کی فضائی حدود میں نشانہ بنایا اور تباہ کردیا۔

جنرل یحیی سریع کے مطابق، یہ ڈرون حالیہ جنگ کے دوران تباہ کیا جانے والا 16 واں ڈرون ہے۔

ادھر امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ایک اعلی عہدیدار نے تصدیق کی کہ انصار اللہ یمن نے امریکی فوج کے MQ-9 ڈرون کو مار گرایا ہے۔

News ID 1931560

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha