8 ستمبر، 2024، 8:42 AM

یمن، امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا، فوجی ترجمان

یمن، امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا، فوجی ترجمان

یمنی فوجی ترجمان نے امریکی فوج کا جدید ترین ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ امریکہ نے یمنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈرون طیارہ یمنی حدود کے اندر بھیجا جس پر یمنی فوج نے کاروائی کرتے ہوئے طیارے کو مار گرایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی فوج کا ڈرون طیارہ MQ-9 صوبہ مآرب کی فضاؤں میں جاسوسی میں مصروف تھا۔

انہوں نے کہا کہ MQ-9 ڈرون طیارہ امریکی فوج کا جدید ترین ڈرون شمار کیا جاتا ہے جس کو نشانہ بنانا بہت مشکل ہوتا ہے تاہم یمنی فوج نے طیارے کو سرنگون کردیا ہے۔

جنرل یحیی سریع نے مزید کہا کہ غزہ کی حمایت میں یمنی فوج کی کاروائیاں شروع ہونے کے بعد یہ 8واں امریکی ڈرون ہے جس کو یمنی فضائی حدود کے اندر مار گرایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یمنی فوج امریکہ، برطانیہ اور صہیونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل تیار ہے۔

News ID 1926486

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha