10 فروری، 2022، 10:08 AM

یمنی فورسز نے صوبہ حجہ میں سعودی عرب کے جاسوس طیارے کو تباہ کردیا

یمنی فورسز نے صوبہ حجہ میں سعودی عرب کے جاسوس طیارے کو تباہ کردیا

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے صوبہ حجہ میں سعودی عرب کے جاسوس طیارے کو تباہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے صوبہ حجہ میں سعودی عرب کے جاسوس طیارے کو تباہ کردیا ہے۔ یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج اور قبائل نے آج صبح سعودی عرب کے ایک جاسوس ڈرون ( سی ایچ 4 ) کو صوبہ حجہ میں مار گرایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دشمن کا جاسوس طیارہ مذکورہ صوبہ میں اطلاعات جمع کررہا تھا جسے یمنی فورسز نے تباہ کردیا۔ یمنی فوج کے ترجمان نے صنعا پر سعودی عرب اور امارات کی مجرمانہ بمباری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور امارات کے اندر  طوفان یمن 1، 2 اور 3 کارروائیوں میں یمنی فوج نے ثابت کردیا ہے کہ وہ سعودی عرب اور امارات کے حساس علاقوں کو آسانی کے ساتھ نشانہ بنا سکتی ہے اور ہم دشمن کے حملوں کا جواب حملوں سے دیں گے۔

News ID 1909796

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha