مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں ایران اور تاجکستان کے مابین مشترکہ قونصلر کمیشن کا ساتواں اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قونصلر و پارلیمانی امور وحید جلالزاده اور تاجک نائب وزیر خارجہ فاروخ شریفزادہ نے مشترکہ طور پر کی۔
اجلاس کے دوران دونوں ممالک نے قونصلر تعلقات، شہری خدمات، سفری سہولتوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے دوطرفہ روابط میں پیش رفت کو سراہا اور قونصلر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
اجلاس کے اختتام پر دونوں ملکوں نے 15 نکاتی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، جس کا مقصد قونصلر خدمات میں مزید ہم آہنگی اور تعاون بڑھانا ہے۔
آپ کا تبصرہ