17 فروری، 2025، 8:23 PM

ایران اور تاجکستان کے درمیان اقتصادی تعاون میں توسیع کی ضرورت ہے، ایرانی نائب صدر

ایران اور تاجکستان کے درمیان اقتصادی تعاون میں توسیع کی ضرورت ہے، ایرانی نائب صدر

ایرانی نائب صدر نے تاجکستان کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کی توسیع پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے تاجکستان کے وزیر اعظم قاہر رسول زادہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون کی توسیع پر زور دیا۔ 

انہوں نے کہا کہ آج مجھے اپنے دوست ملک تاجکستان کے وزیر اعظم قاہر رسول زادہ اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کی کیسپین ممالک کے خصوصی سربراہی اجلاس میں میزبانی کا شرف حاصل ہوا۔

 عارف نے کہا کہ ایران اور تاجکستان کے درمیان سیاسی تعلقات بہترین سطح پر ہیں تاہم سیاحت، تجارت اور معیشت کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ گزشتہ سال ایران اور تاجکستان کے درمیان تجارتی لین دین میں 48 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔

 تاجکستان کے وزیر اعظم نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے مذاکرات ہمیشہ کی طرح دوستانہ ماحول میں افہام و تفہیم کے ساتھ انجام پائے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ایران اور تاجکستان کے درمیان سیاحت، تجارت اور معیشت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

قاہر رسول زادہ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دوطرفہ تجارتی معاہدوں نے ایک نئی شکل اختیار کی ہے، پچھلے سال تجارتی حجم میں 48 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا تاہم مزید بڑھوتری کی گنجائش ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ اجلاس میں ہم نے ٹرانزٹ صلاحیتوں کو استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس کے لئے چابہار اور بندر عباس بندرگاہوں کی صلاحیت کو تبادلے کے لئے موزوں میدان کے طور پر استعمال کرنے پر بھی غور کیا گیا ہے۔ 

News ID 1930434

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha