17 فروری، 2025، 7:45 PM

اہلِ بیتؑ عالمی اسمبلی کی طرف سے پاکستانی معروف نوحہ خوانوں کی شہادت پر اظہارِ تعزیت

اہلِ بیتؑ عالمی اسمبلی کی طرف سے پاکستانی معروف نوحہ خوانوں کی شہادت پر اظہارِ تعزیت

عالمی اہل بیتؑ اسمبلی ایران نے پاکستانی کمسن نوحہ خوان خواجہ علی کاظم سمیت دیگر کی شہادت پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے "شہداء کے اہلِ خانہ" اور پاکستانی مومنین کے ساتھ دلی تعزیت پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی معروف کمسن منقبت خواں خواجہ علی کاظم، نوجوان منقبت خواں سید علی جان رضوی، شہید علامہ حسن ترابی کے فرزند زین ترابی سمیت دیگر دو ساتھیوں کے ایک المناک حادثے میں جام شہادت نوش کر جانے پر عالمی اہل بیتؑ اسمبلی ایران نے دلی افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ یہ حادثہ نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر اہل بیتؑ کے چاہنے والوں کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم بارگاہِ الٰہی میں دعاگو ہیں کہ ربِ کریم مرحومین کو جوارِ اہلِبیتؑ میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، انکی مغفرت فرمائے اور انکے اہلِخانہ، عزیز و اقارب اور چاہنے والوں کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔

یاد رہے گزشتہ دنوں اندرون سندھ کے شہر سیہون کے نزدیک ایک ٹریفک حادثے میں معروف منقبت خواں خواجہ علی کاظم، نوحہ خواں سید جان علی شاہ سمیت پانچ افراد شہید ہوگئے تھے۔

خواجہ علی کاظم ایک نوجوان منقبت خوان اور نوحہ خوان تھے۔ وہ پاکستان کے معروف منقبت خوانوں میں شمار کیے جاتے تھے۔ انہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی متعدد مذہبی محافل میں شرکت کی تھی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے سید جان علی شاہ رضوی کا تعلق بھی بلتستان سے تھا۔

News ID 1930435

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • پروفیسر محمد جابر (کارگل) IN 07:06 - 2025/02/18
      3 0
      إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ عالمی شہرت یافتہ زاکرین و مداح اہلبیت کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوے تمام عاشقان اہلبیت کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔ اور اللہ سے دعا ہے کی ان عزیزون کو امام حسین اور شہداء کربلا کے ساتھ مہشور فرماییں۔