مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے اربیل میں عراقی کردستان کے سربراہ مسعود بارزانی سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں اعلی عہدیداروں نے باہمی خوشحالی کے حصول کے لیے اقتصادی اور تجارتی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے نئے طریقوں پر غور کرنے کے لئے بات چیت کے سلسلے کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا
آپ کا تبصرہ