7 ستمبر، 2026، 5:19 PM

ایران کا جنگی توازن تبدیل کرنا، دشمن کی حیرانگی کا باعث بنا، بریگیڈیئر جنرل حیدری

ایران کا جنگی توازن تبدیل کرنا، دشمن کی حیرانگی کا باعث بنا، بریگیڈیئر جنرل حیدری

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کے قائم مقام نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے جنگ کے توازن کو تبدیل کرنا دشمن کے وہم و گمان سے بھی باہر تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کے قائم مقام بریگیڈیئر جنرل حیدری نے کہا کہ ایران کی جانب سے جنگ کے توازن کو تبدیل کرنا دشمن کے وہم و گمان سے بھی باہر تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز خطے کا ایک اہم اور تزویراتی مقام ہے، جس میں علاقائی اور عالمی معاملات پر وسیع اثر ڈالنے کی صلاحیت موجود ہے۔

جنرل حیدری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی تزویراتی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دنیا کے اقتصادی معاملات پر نمایاں اثر ڈالنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے حالیہ جنگ میں ایران کی اہم پالیسیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کو یہ توقع نہیں تھی کہ اسلامی جمہوریہ ایران جنگ کے معادلات تبدیل کرکے میدانِ جنگ کو علاقائی سطح تک وسیع کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

News ID 1941206

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha