7 ستمبر، 2026، 2:24 PM

حملہ کیا تو امریکی تیل و گیس کمپنیوں کو نشانہ بنائیں گے، قالیباف کا ہیگسٹھ کو جواب

حملہ کیا تو امریکی تیل و گیس کمپنیوں کو نشانہ بنائیں گے، قالیباف کا ہیگسٹھ کو جواب

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی وزیرِ جنگ کی دھمکیوں کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کے اثاثوں کو نشانہ بنایا گیا تو خطے میں موجود امریکی تیل و گیس کمپنیوں اور دیگر مفادات پر حملہ کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسٹ کی حالیہ دھمکیوں اور سخت بیانات کے جواب میں ایران کی نئی فوجی حکمتِ عملی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملہ کیا گیا تو خطے میں موجود امریکی تیل اور گیس کمپنیوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

قالیباف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اس حکمتِ عملی کو سمجھنا بہت آسان ہے۔ خطے میں تیل اور گیس کی پیداوار کا وسیع اور منتشر نظام مختلف مقامات پر موجود ہے، لیکن یہ نظام ایران کے لیے قابلِ رسائی اور حملے کے لیے کمزور ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے پانیوں اور تنصیبات میں سرگرم امریکی تیل و گیس کمپنیوں کی صورتحال بھی اس سے مختلف نہیں اور وہ بھی اسی طرح کمزور اور قابل رسائی ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکی وزیرِ جنگ کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ ایران کے اثاثوں پر حملہ کرے گا تو اسے بھی اسی طرح کے جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔

قالیباف نے مزید کہا کہ ایران پہلے ہی اپنی اس صلاحیت کو ثابت کر چکا ہے اور امریکہ کو چاہیے کہ وہ اپنی ان فوجی تنصیبات سے اس بارے میں پوچھے جو ایرانی حملوں کے نتیجے میں غیر فعال ہو چکی ہیں۔

News ID 1941202

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha