مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کے ترجمان اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد عبدالسلام نے آج صبح مسقط میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں عراقچی نے غزہ پر صیہونی قبضے کے خلاف فلسطینی عوام کی حمایت کے سلسلے میں یمن کے موقف کی تعریف کی۔
انہوں اس بات پر زور دیا کہ یمن کی حمایت نے فلسطینی عوام کی فتح اور غاصب رژیم کے خلاف مزاحمت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
عراقچی نے یمن کی ارضی سالمیت اور قومی خودمختاری کی حمایت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف پر بھی تاکید کی۔
انہوں نے کہا: یمن میں استحکام اور سلامتی پورے خطے کی سلامتی اور پائیدار ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
اس ملاقات میں یمن کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد عبدالسلام نے کہا کہ ہم خطے کی صورت حال خاص طور پر غزہ جنگ بندی معاہدے پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی جارحیت کے خلاف پوری طرح تیار ہیں۔
ملاقات میں فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
آپ کا تبصرہ