مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی مصر کے دورے کے بعد لبنان پہنچ گئے ہیں۔
بیروت کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دورہ لبنان پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ بیروت میں لبنانی صدر اور ہم منصب سمیت اعلی حکام سے ملاقات ہوگی۔
عراقچی نے کہا کہ لبنان کی آزادی، خودمختاری اور ارضی سالمیت ایران سمیت پورے خطے کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ ایران نے ہمیشہ لبنان کی ارضی سالمیت کی حمایت کی ہے اور مستقبل میں بھی صہیونی قبضے کے خلاف اس حمایت کو جاری رکھے گا۔
آپ کا تبصرہ