مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کراکس کے دورے کے دوران وینزویلا کے صدر نکولس مادورو سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے، خاص طور پر نجی شعبے کی تجارت کی راہ میں حائل اقتصادی رکاوٹوں کو دور کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات کے دوران قالیباف نے شہید سلیمانی کا پورٹریٹ بھی پیش کیا جو حاج قاسم کے اہل خانہ نے مادورو کو بھیجا تھا۔
شہید سلیمانی کے خاندان نے یہ پورٹریٹ صدر مادورو کو 2020 میں شہید کے بارے میں دئے گئے انٹرویو کے جواب میں پیش کیا۔
اس انٹرویو میں وینزویلا کے صدر نے مغربی ایشیا میں دہشت گردی سے نمٹنے اور اس خطے کے ممالک کی سلامتی کو یقینی بنانے میں شہید سلیمانی کے کردار پر روشنی ڈالی تھی۔
انہوں نے کہا: وہ وینزویلا آئے اور انہوں نے امریکی سائبر حملے کے خلاف وینزویلا کے لوگوں کی مدد کے لیے اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا اور میں اس بہادر آدمی سے ملنے پر خدا کا شکر ادا کرتا ہوں۔
وینزویلا کے صدر نے اس تحفے کی تعریف کرتے ہوئے شہید سلیمانی کے اہل خانہ سے تشکر کا اظہار کیا۔
آپ کا تبصرہ