19 جولائی، 2026، 9:48 PM

مزاحمت کے باوقار راستے کو جاری رکھیں گے، جنرل قاآنی

مزاحمت کے باوقار راستے کو جاری رکھیں گے، جنرل قاآنی

سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے کمانڈر نے کہا کہ آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کی قیادت میں مزاحمت کے روشن اور باوقار راستے کو اسی عزم کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔

 مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا کہ مزاحمتی محاذ کے کمانڈر اور مجاہدین، رہبر معظم کی جانب سے مزاحمتی محاذ پر کی جانے والی عنایت اور بزرگواری پر اظہار تشکر کرتے ہیں اور ایک بار پھر اس عہد سے اپنی نظریاتی وفاداری کا اعادہ کرتے ہیں جو انہوں نے امام شہید کے ساتھ کیا تھا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مزاحمتی محاذ اپنے عہد پر قائم رہے گا اور آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کی قیادت میں مزاحمت کے روشن اور باوقار راستے کو پوری ثابت قدمی کے ساتھ جاری رکھا جائے گا، کیونکہ اس راستے کی بارہا تائید کی جاچکی ہے۔

News ID 1940368

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha