مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی اور اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے پیٹ ہیگسٹھ کے غیر اعلانیہ دورۂ مقبوضہ فلسطین اور اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کی خبر دی ہے۔
امریکی ویب سائٹ ایکسیوس نے دو باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ امریکی وزیر جنگ نے غیر اعلانیہ دورے کے دوران بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کی۔
دوسری جانب اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے بھی دو ذرائع کے حوالے سے اس ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی۔
ایکسیوس کے مطابق، امریکی وزیر جنگ اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان یہ ملاقات مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے میں واقع ایک فضائی اڈے پر ہوئی۔
آپ کا تبصرہ