23 مارچ، 2024، 3:17 PM

صہیونی وزیراعظم اور امریکی وزیرخارجہ کے درمیان بند کمرے میں ملاقات

صہیونی وزیراعظم اور امریکی وزیرخارجہ کے درمیان بند کمرے میں ملاقات

انتھونی بلیکن نے اسرائیلی دورے کے دوران نتن یاہو کے ساتھ بند کمرے میں ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلینکن نے جمعہ کے روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے مشرق وسطی کے دورے کے دوران مقبوضہ فلسطین میں صہیونی وزیراعظم نتن یاہو سے بند کمرے میں ملاقات کی۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے ابھی تک ملاقات کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بلینکن نے صہیونی جنگی کابینہ سے بھی ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی وزیرخارجہ غزہ میں جنگ بندی اور صہیونی حکومت کی جانب سے رفح پر حملے کی منصوبہ بندی کے بارے میں گفتگو کرنے کے لئے اسرائیل کا دورہ کررہے ہیں۔

News ID 1922779

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha