15 اپریل، 2025، 9:19 PM

ٹرمپ کا عمان کے سربراہ کو ٹیلی فون، ایران امریکہ مذاکرات میں ثالثی پر شکریہ ادا کیا

ٹرمپ کا عمان کے سربراہ کو ٹیلی فون، ایران امریکہ مذاکرات میں ثالثی پر شکریہ ادا کیا

عمانی ذرائع نے مسقط میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے حوالے سے ملک کے سلطان کے ساتھ امریکی صدر کی ٹیلی فونک گفتگو سے آگاہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ٹرمپ نے عمان کے سلطان سے ایک ٹیلی فونک بات چیت کے دوران واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری مذاکرات میں مسقط کی کوششوں کو سراہا۔

عمان نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ملک کے سلطان اور امریکی صدر نے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری مذاکرات کی حمایت کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکہ اور ایران نے رواں ہفتے  بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور مکمل کیا، جس کی میزبانی عمان نے کی جس کا مقصد دو طرفہ کشیدگی کو کم کرنا تھا۔

امریکی صدر ٹرمپ، مغربی ایشیا کے لیے ان کے نمائندے اور وائٹ ہاؤس نے الگ الگ بیانات میں مذاکرات کے پہلے دور کو "مثبت" اور "تعمیری" قرار دیا۔

فریقین کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے کو ہوگا۔

News ID 1931885

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha