14 نومبر، 2023، 9:00 AM

غزہ کے حوالے سے امریکی وزارت خارجہ میں اختلافات، سی این این کا انکشاف

غزہ کے حوالے سے امریکی وزارت خارجہ میں اختلافات، سی این این کا انکشاف

وزارت خارجہ کے متعدد اراکین غزہ میں سویلین کے قتل عام اور صدر جوبائیڈن کی پالیسی پر شدید اعتراضات رکھتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی چینل سی این این نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ میں غزہ میں صہیونی حکومت کی طرف سے ہونے والے وحشیانہ حملوں کے بارے میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔

چینل کے مطابق وزیرخارجہ بلینکن نے ایک خط میں اظہار کیا ہے کہ وزارت خارجہ کے اکثر اراکین صدر جوبائیڈن کی فلسطین کے حوالے سے جاری پالیسی اور غزہ میں صہیونی حکومت کے ہاتھوں نہتے شہریوں کے قتل عام پر شدید ناراضگی پائی جاتی ہے۔

امریکی وزیرخارجہ نے اپنے خط میں مزید لکھا ہے کہ وائٹ ہاوس صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ میں نسل کشی کی کھلم کھلا حمایت کررہا ہے۔

دوسری جانب وزارتخارجہ کے ترجمان میتھیو میلر نے کہا ہے کہ غزہ کے اختیارات اسرائیل کی جانب سے اپنے ہاتھوں میں کے لئے حوالے امریکہ نتن یاہو کے ساتھ متفق نہیں ہے۔

یاد رہے کہ صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے کہا تھا کہ غزہ سے حماس کا خاتمہ کرنے کے بعد اسرائیل غزہ کے اختیارات اپنے ہاتھوں میں لے گا۔

News ID 1919986

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha