24 جنوری، 2024، 9:17 AM

غزہ میں 24 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت تشویشناک ہے، امریکہ

غزہ میں 24 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت تشویشناک ہے، امریکہ

وائٹ ہاوس کے ترجمان نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صہیونی فوجیوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کو وحشتناک دن قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ میں مجاہدین کے ہاتھوں بڑی تعداد میں صہیونی فوجیوں کی ہلاکت پر اسرائیلی حکام سمیت وائٹ ہاوس کے اہلکار بھی حیرت زدہ ہیں۔

امریکی صدارتی ہاوس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایک دن کے اندر 24 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت نہاہت ہی وحشتناک ہے۔

جان کربی کی جانب سے صہیونی فورسز کے ہاتھوں 25 ہزار سے فلسطینیوں کی شہادت کو نظرانداز کرتے ہوئے 24 صہیونی فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کے اظہار پر عالمی برادری کی جانب سے شدید مذمت کی جارہی ہے۔

دوسری جانب یروشلم پوسٹ نے لکھا ہے کہ ایک ہی حادثے میں اتنی بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت بہت تشویشناک ہے۔

News ID 1921453

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha