24 جنوری، 2024، 5:24 PM

اسرائیل کا فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنا جنگی جرم ہے، نیویارک ٹائمز

اسرائیل کا فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنا جنگی جرم ہے، نیویارک ٹائمز

نیویارک ٹائمز کے ساتھ گفتگو میں ایک بین الاقوامی عہدیدار نے کہا کہ فلسطینیوں کے گھروں کی تخریب ایک جنگی جرم ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیویارک ٹائمز نے ایک بین الاقوامی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے سرحدی علاقوں میں فلسطینیوں کے مکانات کو مسمار کرنا جنگی جرم ہے کیونکہ ان اس حکومت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوتا۔

اس بین الاقوامی عہدیدار نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کو ایک قابض طاقت کے طور پر فلسطینیوں کے گھروں اور املاک کی اندھا دھند تخریب کا مرتکب نہیں ہونا چاہیے۔

دوسری جانب فلسطینی ذرائع نے غزہ کے اسپتالوں کے اطراف کے رہائشی علاقوں کے کھنڈرات میں تبدیل ہونے کی تصاویر شائع کیں۔

واضح رہے کہ غزہ کی پٹی پر قابض صیہونی فوج کے مسلسل حملوں اور فلسطینیوں کے قتل عام کے 110ویں روز بھی شفا ہسپتال کا ایریا اور اطراف کے علاقے قبرستان میں تبدیل ہو گئے ہیں۔

News ID 1921458

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha