24 جنوری، 2024، 9:33 PM

غزہ زمین پر جہنم کا منظر پیش کر رہا ہے! ناروے

غزہ زمین پر جہنم کا منظر پیش کر رہا ہے! ناروے

ناروے کے وزیر خارجہ نے ایک بیان میں غزہ میں جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ناروے کے وزیر خارجہ نے حالیہ بیانات میں غزہ  میں تباہ کن جنگ کے 110 دن گزرنے کے بعد اس پٹی کی نازک صورتحال کے بارے میں شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے غزہ کی نازک صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس پٹی کی موجودہ صورتحال زمین پر ایک جہنم کی مانند ہے!

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری کو موجودہ صورتحال میں غزہ میں جنگ کو مستقل طور پر روکنے اور اس پٹی میں انسانی امداد کی بہم رسانی کے لئے کام کرنا چاہیے۔"

یاد رہے کہ ناروے کی حکومت نے گزشتہ نومبر میں غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔

اس وقت ناروے کے وزیر اعظم نے زور دے کر کہا تھا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی شدید بمباری تل ابیب کی طرف سے جنگ کے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

News ID 1921463

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha