25 جنوری، 2024، 7:10 PM

عالمی عدالت انصاف کے ممکنہ فیصلے پر تل ابیب کی نیندیں حرام!

عالمی عدالت انصاف کے ممکنہ فیصلے پر تل ابیب کی نیندیں حرام!

خبر رساں ذرائع نے غزہ میں قابض صیہونی رجیم کے جرائم کے بارے میں عالمی عدالت کے فیصلے کے موقع پر صیہونی حکومت کی بے چینی اور سرگرمیوں کی خبر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہیگ کی بین الاقوامی عدالت کے فیصلے کے موقع پر نیتن یاہو آج ایک خصوصی اجلاس منعقد کریں گے جس میں مذکورہ عدالت کے فیصلے سے نمٹنے کے منظرناموں پر بات چیت کی جائے گی جو کل سنائے جانے کی توقع ہے۔

ادھر جنوبی افریقہ کی حکومت کو توقع ہے کہ ہیگ میں واقع بین الاقوامی عدالت انصاف (ICJ) جمعے تک صیہونی حکومت کے خلاف مقدمے میں درخواست کردہ اقدامات پر فیصلہ سنائے گی۔

اس سلسلے میں دو باخبر ذرائع کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کی حکومت نے نسل کشی کے الزام میں تل ابیب کی قابض رجیم کے خلاف مقدمے میں درخواست کردہ اقدامات پر متوقع فیصلے کے اجراء کے حوالے سے ایک وفد دی ہیگ بھیجا ہے۔

واضح رہے کہ دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف نے 11 جنوری کو غزہ میں "نسل کشی" کے الزام کی سماعت شروع کی اور پہلی بار اس عدالت میں صیہونی حکومت کے خلاف مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

گزشتہ 29 دسمبر کو، جنوبی افریقہ نے ہیگ کی عدالت میں ایک درخواست جمع کرائی، جس میں غزہ میں نسل کشی کے الزام سے نمٹنے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

 اس درخواست میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے بارے میں مضبوط دلائل ہیگ کی عدالت میں پیش کیے گئے ہیں۔

اسی دوران اسلامی تعاون تنظیم، ملائیشیا، ترکی، اردن اور بولیویا سمیت بعض تنظیموں اور ممالک نے ہیگ کی عدالت میں صیہونی حکومت کے خلاف شکایت دائر کرنے کے جنوبی افریقہ کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

News ID 1921481

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha