2 فروری، 2013، 11:59 AM

قاہر 313 لڑاکا طیارہ

ایران نے قاہر 313 لڑاکا طیارے کی نقاب کشائی کی ہے

ایران نے قاہر 313 لڑاکا طیارے کی نقاب کشائی کی ہے

مہرنیوز-2 فروری 2013ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے عشرہ فجر کے تیسرے دن مقامی سطح پر بنائے گئے جنگی طیارے قاہر 313 کی نقاب کشائی کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے عشرہ فجر کے تیسرے دن مقامی سطح پر بنائے گئے جنگی طیارے  قاہر 313 کی نقاب کشائی کی ہے۔ قاہر 313 لڑاکا طیارے کو ایرانی ماہرین نے مقامی سطح پر تیار کیا ہے اس موقع پر ایران کے وزیر دفاع میجر جنرل احمد وحیدی نے قاہر 313 لڑاکا طیارے کو پیشرفتہ جنگی جہاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ طیارہ نچلی سطح پر پرواز رکھنے کی بھی بھر پور صلاحیت رکھتا ہےانھوں نے کہا کہ ایرانی لڑاکا طیارے کی ساخت رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے دستورات کی روشنی میں ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ قاہر لڑاکا طیارہ ایرانی دانشوروں کی ممتاز صلاحیتوں کا مظہر ہے۔

News ID 1806140

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha