6 اپریل، 2025، 4:57 PM

امریکی عوام کا ٹرمپ اور ایلون مسک کے خلاف ملک گیر احتجاج

امریکی عوام کا ٹرمپ اور ایلون مسک کے خلاف ملک گیر احتجاج

لاکھوں امریکیوں نے ملک کی تمام 50 ریاستوں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں حصہ لیا۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

میڈیا ذرائع نے آگاہ کیا کہ ملک کی تمام 50 ریاستوں میں 1,200 سے زیادہ مقامات پر 150 سے زیادہ گروہوں کی طرف سے مظاہرے کیے گئے، جن میں شہری حقوق کی تنظیمیں، مزدور یونین، سابق فوجی اور انتخابی کارکن شامل ہیں۔

 مظاہرین نے ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے ہزاروں کارکنوں کو برطرف کرنے، سوشل سیکورٹی ایڈمنسٹریشن کے فیلڈ دفاتر بند کرنے، تارکین وطن کو ملک بدر کرنے اور صحت کے پروگراموں کے لیے فنڈز میں کٹوتی پر غم و غصے کا اظہار کیا۔

امریکی میڈیا ذرائع کا اندازہ ہے کہ واشنگٹن ڈی سی، فلوریڈا اور دیگر شہروں پر 500,000 سے زیادہ لوگوں نے مظاہرہ کیا۔

دوسری طرف ہفتے کے روز واشنگٹن میں ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا۔

مظاہرین نے ٹرمپ اور ان کے ارب پتی مشیر ایلون مسک کے خلاف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی کے خاتمے اور جمہوریت بچاو کے نعرے درج تھے۔

News ID 1931658

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha