مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، حماس کے عسکری ونگ عزالدین قسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے عوام پر صہیونی مظالم کے جواب میں مقبوضہ شہر اشدود پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔
مقبوضہ علاقوں سے ذرائع نے بتایا کہ تل ابیب، عسقلان اور اشدود میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔ عبرانی ذرائع ابلاغ نے بھی ان شہروں میں سائرن بجنے کی تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی جرائم کے ردعمل میں ہم نے اشدود پر راکٹ فائر کیے۔
صہیونی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ نے آج مقبوضہ علاقوں کی جانب 10 راکٹ داغے، جن میں سے صرف 5 کو فضائی دفاعی نظام نے روکنے میں کامیابی حاصل کی۔
صہیونی ذرائع کے مطابق، عسقلان پر قسام بریگیڈ کے راکٹ حملے میں زخمیوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔
یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب غزہ پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور خطے میں کشیدگی میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔
آپ کا تبصرہ