20 اکتوبر، 2023، 4:31 PM

ہم بے سہارا رہ گئے ہیں، صیہونی آبادکاروں کی چیخیں بلند ہوگئیں!

ہم بے سہارا رہ گئے ہیں، صیہونی آبادکاروں کی چیخیں بلند ہوگئیں!

غاصب صہیونی آبادکاروں کی بستی عسقلان کے رہائشی جو الاقصیٰ طوفان آپریشن کے آغاز سے ہی فلسطینی مزاحمت کاروں کے شدید راکٹ حملوں کی زد میں ہیں، محسوس کرتے ہیں کہ تل ابیب ان کے لیے کچھ نہیں کر رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ 80 فیصد اسرائیلیوں کا خیال ہے کہ غزہ کے ارد گرد صہیونی بستیوں میں جو کچھ ہوا اس کے ذمہ دار وزیر اعظم نیتن یاہو ہیں۔ 

صہیونی میڈیا نے عسقلان کے باشندوں کی مایوسی کی خبر شائع کرتے ہوئے بتایا کہ عسقلان کے اکثر رہائشیوں کا خیال ہے کہ وہ بے سہارا رہ گئے ہیں اور صیہونی حکومت کے حکام ان کی مدد نہیں کرتے۔ 

یہ مایوس کن صورت حال ایسے وقت میں ہے جب خبر رساں ذرائع نے غزہ کے اطراف میں صہیونی بستیوں پر راکٹ حملوں کی اطلاع دی ہے۔  فلسطینی مزاحمت نے غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں مقبوضہ فلسطین کے عسقلان اور دیگر صہیونی علاقوں پر متعدد میزائل گرائے ہیں۔ 

گزشتہ شام، تل ابیب، گوش دان اور نیتفوٹ میں انتباہی سائرن بج گئے۔ اس کے علاوہ غزہ کی پٹی کے اطراف کے مقبوضہ علاقوں کے بڑے حصوں میں انتباہی سائرن بجائے گئے۔ 

ادھر قسام بٹالین نے اعلان کیا کہ انہوں نے صہیونی رجیم کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کے جواب میں تل ابیب پر میزائل مارے ہیں۔ اس کے علاوہ قسام بٹالینز کی جانب سے نیٹیفوٹ کی صہیونی بستی پر بھی راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل قسام بٹالین نے غزہ کی پٹی کے اطراف میں واقع صہیونی بستی عسقلان پر میزائل اور راکٹ حملے کا اعلان کیا تھا۔ 

علاوہ ازیں گزشتہ روز فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ  قدس برگیڈ نے بھی بیان جاری کیا کہ انہوں نے خانیونس کے مشرق میں "بوابہ السریج" علاقے کے قریب صہیونی فوجیوں کے اجتماع کو نشانہ بنایا۔

News ID 1919544

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha