مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی جوہری ادارے میں ایران کے نمائندے محسن نذیری اصل نے ادارے کے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے قرارداد منظور کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ویانا میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے کے بورڈ آف گورنرز نے اس وقت قرارداد منظور کی جب حال ہی میں رفائیل گروسی نے ایران کا دورہ کیا تھا اور پیشرفت ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اقدامات جائز اور قانون کے مطابق ہیں۔ حالیہ واقعات کے بعد معاملات کو آگے جاری رکھنے پر مختلف پہلوؤں سے غور کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ