11 اپریل، 2025، 3:40 PM

ایران اور آرمینیا کی مشترکہ فوجی مشقیں، سرحدی سکیورٹی کو مضبوط بنانے کا عزم

ایران اور آرمینیا کی مشترکہ فوجی مشقیں،
 سرحدی سکیورٹی کو مضبوط بنانے کا عزم

ایران اور آرمینیا نے علاقائی استحکام کو تقویت دینے اور دہشت گردی سے نمٹنے کے مقصد سے دو روزہ مشترکہ فوجی مشقیں کیں۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کی
مسلح افواج کے سینئر کمانڈر جنرل مرتضیٰ میران نے  علاقائی سالمیت کے احترام کی ملکی پالیسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام اقوام کے ساتھ دوستی اور علاقائی خودمختاری کا دفاع ہماری اسٹریٹجک   پالیسی کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا: مشترکہ مشقیں پڑوسی ممالک کے ساتھ فوجی تعاون کے ذریعے سرحدی سکیورٹی کو مضبوط بنانے، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور قفقاز میں دیرپا امن کے فروغ کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے اسٹریٹجک عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔


  جنرل مرتضی نے کہا کہ ایران اور آرمینیا کی افواج نے نوردوز کے علاقے میں مشترکہ مشقوں کے دوران بھاری ہتھیاروں، سنائپر آپریشنز اور سپورٹ فائر ڈرلز کا مظاہرہ کیا۔ 

یہ مشترکہ مشقیں بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے موقع پر ہوئی ہیں، جسے ایک واضح پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ ایران اپنی قومی سلامتی اور تزویراتی گہرائی کو برقرار رکھتے ہوئے امن اور تعاون کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔ 

واضح رہے کہ تاریخی تعلقات کے حامل پڑوسی ملک آرمینیا کے ساتھ ایران کا تعاون، تہران کی علاقائی سفارت کاری اور دفاعی تیاری کی وسیع پالیسی کے مطابق ہے۔

News ID 1931767

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha