6 نومبر، 2023، 9:47 AM

فلسطینی مقاومتی تنظیموں کے صہیونی تنصیبات پر حملے، کئی ٹینک تباہ

فلسطینی مقاومتی تنظیموں کے صہیونی تنصیبات پر حملے، کئی ٹینک تباہ

القسام اور القدس بریگیڈ نے صہیونی فورسز کی تنصیبات کو مارٹر گولوں اور میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیموں القسام اور القدس بریگیڈ نے غزہ پر صہیونی فوج کی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ علاقوں میں صہیونی فوجی تنصیبات پر میزائلوں اور مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔

حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈ کے بیان کے مطابق مفتاخیم میں صہیونی فوجی ٹھکانوں پر میزائل داغے ہیں علاوہ ازین سدیروت میں بھی میزائل اور راکٹ گرنے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

دوسری جانب تحریک جہاد اسلامی کے ونگ القدس بریگیڈ نے غزہ کے شمال مغرب میں واقع الکرامہ میں صہیونی فوجی اڈے میں گھس کر مارٹر گولوں سے حملہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملوں کے بعد علاقے میں سائرن بجنے کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ اس سے پہلے صہیونی زرائع ابلاغ نے فلسطینی جوانوں کے ساتھ جھڑپوں میں ایک صہیونی فوجی کے ہلاک ہونے کی خبر دی تھی۔

صہیونی فوج کے بیان کے مطابق فوجی اہلکار جوناتان میمون غزہ کی پٹی پر حملے کے دوران ہلاک جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

دراین اثناء القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ غزہ کے شمال مغرب میں تنظیم کے مجاہدین نے یاسین 105 میزائل سے حملہ کرکے ایک صہیونی ٹینک کو تباہ کردیا ہے۔ 

7 اکتوبر کو طوفان الاقصی کے بعد فلسطینی مقاومت کے حملوں میں سینکڑوں صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1919840

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha