5 دسمبر، 2023، 8:56 AM

چوبیس گھنٹوں کے دوران 28 اسرائیلی بکتربند گاڑیاں تباہ، القسام

چوبیس گھنٹوں کے دوران 28 اسرائیلی بکتربند گاڑیاں تباہ، القسام

القسام بریگیڈز کے ترجمان نے غزہ کے مختلف علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 28 صہیونی بکتربند گاڑیوں کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام نے کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ میں جھڑپوں میں صہیونی فوج کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ تنظیم کے جوانوں نے انتہائی بہادری کے ساتھ قریب جاکر صہیونی فورسز پر حملے کئے ہیں جس کے نتیجے اب تک 28 بکتربند گاڑیاں مکمل تباہ یا جزوی نقصان پہنچا ہے۔

القسام کے مجاہدین نے جبالیا کے علاقے میں یاسین 105 مارٹر گولوں سے حملہ کرکے ایک ٹینک کو تباہ کیا ہے۔ کاروائی میں کئی صہیونی فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔ علاقے میں جھڑپیں جاری ہیں۔

دوسری اطلاع کے مطابق الفالوجا کے علاقے میں فلسطینی جانبازوں نے 5 صہیونی بکتربند گاڑیوں پر حملہ کیا ہے جبکہ بیت حانون میں ایک ٹینک اور مشرقی غزہ میں 4 بکتربند گاڑیوں کا نشانہ بنایا۔

القسام کے جوانوں نے شیخ رضوان میں بھی قریب سے گھات لگاکر حملہ کرکے کئی صہیونی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔

News ID 1920364

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha