مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے محلہ الشجاعیہ میں حماس نے اسرائیلی فوجی قافلے پر گھات لگا کر حملہ کرکے 7 بکتر بند گاڑیوں اور ایک ٹینک کو تباہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہر گاڑی میں کئی فوجی موجود تھے جس سے درجنوں فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ حملوں میں راکٹ اور ٹینک شکن بم استعمال کئے گئے۔
القسام بریگیڈز نے حملوں کے بعد کہا ہے کہ تنظیم کے مجاہدین نے آرپی جی سے صہیونی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حملے میں مجموعی طور پر 11 اسرائیلی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔
دراین اثناء تنظیم نے الگ بیان میں کہا ہے کہ خان یونس کے مشرق میں اسرائیلی فوجی قافلے پر بموں سے حملہ کرکے کئی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ