9 جنوری، 2024، 4:11 PM

غزہ میں صہیونیوں کے لئے سخت ترین دن، 9 فوجی ہلاک

غزہ میں صہیونیوں کے لئے سخت ترین دن، 9 فوجی ہلاک

صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فلسطینی مجاہدین کے حملوں میں 9 صہیونی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی مقاومتی تنظیموں نے صہیونی فورسز پر شدید حملے کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے مختلف مقامات پر حملہ کرکے مجموعی طور پر 9 اسرائیلی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کئی اعلی رینک کے افسران بھی شامل ہیں۔

غزہ سے ذرائع نے کہا ہے کہ القسام کے مجاہدین نے اسلحہ سے بھرے اسرائیلی ٹرک کو غزہ سے گزرتے ہوئے نشانہ بنایا۔ جبکہ دوسرا غزہ کے مرکزی علاقے میں ایک عمارت پر ہوا جس میں صہیونی فوجی پناہ لیے ہوئے تھے۔

دراین اثناء حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک صہیونی یرغمالی کو چھڑانے کی کوشش کی تاہم مجاہدین نے سخت مزاحمت کرکے صہیونی فوج کی کوشش ناکام بنادی۔

News ID 1921157

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha