18 جنوری، 2024، 3:33 PM

طوفان الاقصی کا 103 واں دن، جنوبی لبنان سے اسرائیل پر درجنون میزائل داغے گئے

طوفان الاقصی کا 103 واں دن، جنوبی لبنان سے اسرائیل پر درجنون میزائل داغے گئے

مقاومتی تنظیموں نے فلسطین کی شمالی سرحدوں پر کاروائی کرتے ہوئے صہیونی فوجی تنصیبات پر درجنوں میزائل حملے کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں صہیونی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر مظالم جاری ہیں۔

صہیونی کاروائیوں کے جواب میں فلسطینی تنظیموں نے لبنان کی سرحد سے اسرائیل کے خلاف حملے کئے ہیں۔ حماس کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام اور مزاحمت کے جوانوں کو شہید کرنے کا بدلہ لیتے ہوئے لبنان سے صہیونی قصبے الجلیل اور لیمان پر 20 میزائل فائر کئے ہیں۔

علاوہ ازین القسام نے کہا ہے کہ خان یونس کے جنوب میں واقع قصبے معین میں مجاہدین نے ایک صہیونی مرکاوا ٹینک کو نشانہ بنایا ہے اسی طرح التفاح اور الکرامہ میں بھی صہیونی فوج کے ٹینکوں اور بکتربند گاڑیوں کو یاسین 105 مارٹر گولوں سے ہدف بنایا ہے۔

القسام کے ہی مجاہدین نے غزہ کے رضوان ٹاون میں صہیونی فوج کے پیدل دستے پر بموں اور دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کئی صہیونی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1921337

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha