19 جنوری، 2024، 1:11 PM

طوفان الاقصی کا 104 واں دن، خان یونس صہیونیوں کی قبرستان بن گیا

طوفان الاقصی کا 104 واں دن، خان یونس صہیونیوں کی قبرستان بن گیا

القسام بریگیڈ نے خان یونس کے علاقے میں صہونی فوجی دستے پر حملہ کرکے متعدد اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں صہیونی فورسز اور مقاومتی بلاک کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہورہی ہے۔

طوفان الاقصی آپریشن کے 104 دن گزرنے کے بعد صہیونی فورسز غزہ کے دلدل میں مزید پھنس رہی ہیں۔ حماس اور دیگر مقاومتی تنظیمیں مختلف مقامات پر صہیونی دستوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ خان یونس کے قصبے بنی سہیلا میں تنظیم کے جوانوں نے صہیونی فوج کے دستے کو بموں سے نشانہ بنایا ہے۔ جس کے نتیجے میں تقریبا 30 صہیونی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

القسام کے مطابق صہیونی فوجی مجاہدین کے خوف سے ایک مکان میں چھپ کر پناہ لیئے ہوئے تھے تاہم کئی اطراف سے بموں اور مارٹر گولوں سے حملے کے بعد صہیونی فوج کو شدید نقصان ہوا ہے۔

یاد رہے کہ غزہ میں حماس کے خلاف 100 سے زیادہ جارحیت کے بعد کوئی کامیابی میسر نہ آنے کے بعد نتن یاہو کی حکومت کو اندرونی اور بیرونی محاذ پر شدید دباو کا سامنا ہے۔

News ID 1921355

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha