21 دسمبر، 2023، 9:42 AM

72 گھنٹوں کے دوران دشمن کے 41 جنگی آلات کو تباہ کردیا، ابوعبیدہ

72 گھنٹوں کے دوران دشمن کے 41 جنگی آلات کو تباہ کردیا، ابوعبیدہ

القسام کے ترجمان نے غزہ میں صہیونی فوج کو شدید نقصان پہنچانے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ تین دنوں کے اندر دشمن کے ٹینکوں سمیت 41 جنگی آلات کو تباہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے مختلف مقامات پر غاصب صہیونی فورسز اور حماس کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔

حماس کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف مقامات پر مجاہدین نے حملہ کرکے دشمن کے 41 دفاعی آلات کو تباہ کرکے شدید نقصان پہنچایا ہے۔

ابوعبیدہ نے کہا کہ ان واقعات کے دوران صہیونی فوج کے 25 سپاہی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ القسام کے مجاہدین نے غزہ کے مختلف علاقوں میں گھس آنے والے صہیونیوں کو بموں اور مارٹر گولوں سے ہدف بنایا۔ بعض مقامات پر تن بہ تن لڑائی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ مجاہدین نے دو سرنگوں اور ایک گھر میں بم نصب کرکے صہیونیوں کو نشانہ بنایا جبکہ فائرنگ کے واقعات میں بھی کئی صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

News ID 1920740

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha