6 جنوری، 2024، 5:06 PM

عسقلان پر القدس بریگیڈز کے میزائل حملے، ویڈیو

عسقلان پر القدس بریگیڈز کے میزائل حملے، ویڈیو

فلسطین کے مختلف علاقوں پر صہیونی فورسز کے حملوں کے جواب میں مقاومتی تنظیمیں صہیونی شہروں پر میزائل حملے کررہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ تحریک جہاد اسلامی فلسطین کی ذیلی شاخ القدس بریگیڈز نے صہیونی شہر عسقلان پر میزائلوں کی بارش کردی ہے۔

 مقامی ذرائع کے مطابق حملوں کے بعد شہر میں سائرن بجائے گئے ہیں۔

دوسری طرف القدس بریگیڈز نے ایک اور حملے میں غزہ کے اطراف میں صہیونی آبادیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ غزہ کے مشرقی علاقے میں بھی تنظیم کے جوانوں اور صہیونی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

دراین اثناء القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ خان یونس کے مشرقی قصبے خزاعہ میں صہیونی فوجی کاروان پر بموں سے حملہ کیا گیا جس میں کئی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اسی قصبے میں ایک صہیونی بلڈوزر کو بھی یاسین 105 مارٹر گولے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
 

News ID 1921088

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha