23 فروری، 2024، 12:34 PM

طوفان الاقصی، فلسطینی مجاہدین کے حملوں میں میرکاوا ٹینک تباہ، صہیونی قصبوں پر راکٹ حملے

طوفان الاقصی، فلسطینی مجاہدین کے حملوں میں میرکاوا ٹینک تباہ، صہیونی قصبوں پر راکٹ حملے

القدس بریگیڈ کے مطابق تنظیم نے صہیونی قصبوں پر راکٹ حملوں کے ساتھ غزہ میں میرکاوا ٹینک سمیت صہیونی فوجی آلات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین نے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیم القدس بریگیڈ نے غزہ کے نواحی علاقے نیر عام اور مفلاسیم میں صہیونی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ حملوں کے بعد خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔

تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے ذیل ونگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے نہتے عوام پر صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں دو صہیونی قصبوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

تنظیم نے اپنے بیان میں غزہ کے محلہ الزیتون میں صہیونی فوجی تنصیبات پر حملے کا اعلان کیا ہے۔ بیان کے مطابق مجاہدین نے راکٹ حملہ کرکے میرکاوا ٹینک کو تباہ کردیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

News ID 1922110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha