11 نومبر، 2026، 11:03 AM

فرانس اپنی ناکامیوں کا الزام دوسروں پر نہ ڈالیں، عراقچی

فرانس اپنی ناکامیوں کا الزام دوسروں پر نہ ڈالیں، عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ نے فرانس کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ذمہ داری دوسروں پر عائد کررہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فرانس کی حکومت کے اس مضحکہ خیز دعوے کے ردعمل میں کہ اس ملک کے گھریلو برقی آلات پر سائبر حملہ کیا گیا ہے، لکھا کہ فرانسیسی حکومت اپنے یخ خانوں کو سنبھالنے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتی، چہ جائیکہ وہ اپنے عوام کے احتجاج سے نمٹ سکے۔ وہ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے دوسروں کو ذمہ دار ٹھہرا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاشبہ ایران ایک طاقتور ملک ہے، لیکن فرانس کے برعکس ہم اپنی طاقت کا استعمال غزہ میں قتل عام کی حمایت یا تعلیمی اداروں اور اسپتالوں پر بمباری کے ذریعے نہیں کرتے۔

News ID 1942767

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha