مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ سے متعلق اداروں میں ایران کے مستقل مشن نے ویانا میں عالمی جوہری توانائی ادارے کو یہ خط ارسال کیا ہے، جس میں وضاحت کی گئی ہے کہ امریکہ کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کے باعث ایرانی جوہری مراکز تک رسائی ممکن نہیں رہی۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ جب اسے امریکی فوجی حملوں کے خطرات لاحق ہوں تو اس پر جوہری نگرانی کے مکمل تقاضوں پر عمل درآمد لازم نہیں ہے۔ اس طرح ایران نے بین الاقوامی معائنہ کاروں کی نگرانی کے معاملے پر اپنا مؤقف مزید سخت کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ہفتے کے اواخر میں عالمی جوہری توانائی ادارے کو ارسال کیے گئے اور سفارت کاروں میں تقسیم کیے گئے اس خط میں کہا گیا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں اور دوبارہ فوجی کارروائیوں کی دھمکیوں کے باعث معمول کے معائنے ممکن نہیں رہے۔
آپ کا تبصرہ