11 نومبر، 2026، 9:02 AM

ایران کے معاملے پر نتن یاہو اور اسرائیلی فوجی سربراہ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے

ایران کے معاملے پر نتن یاہو اور اسرائیلی فوجی سربراہ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے ایران کے خلاف آئندہ اقدامات کے معاملے پر وزیر اعظم نتن یاہو اور اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زامیر کے درمیان اختلافات بڑھنے کی خبر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ٹیلی وژن کے چینل 12 کے مطابق نیتن یاہو اور ایال زامیر کے درمیان ایران کے حوالے سے تل ابیب کے آئندہ اقدامات پر اختلافات ایک بار پھر شدت اختیار کرگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایال زامیر کا خیال ہے کہ ایران کے خلاف نتن یاہو کا مجوزہ فوجی آپریشن ضروری احتیاط کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتا۔ اسرائیلی فوج کی قیادت ان اقدامات کی مخالفت کر رہی ہے، کیونکہ اسے خدشہ ہے کہ ان کے نتیجے میں تہران کے ساتھ دوبارہ فوجی محاذ آرائی شروع ہوسکتی ہے، جبکہ موجودہ سیاسی صورت حال میں امریکہ کسی نئی جنگ میں شامل ہونے کا خواہش مند نہیں ہے۔

اس سے قبل روزنامہ نیویارک ٹائمز نے بھی اسرائیلی حکام کے حوالے سے بتایا تھا کہ پارلیمانی انتخابات سے قبل ایران کے خلاف ممکنہ حملے کے معاملے پر نتن یاہو اور ایال زامیر کے درمیان اختلافات موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق زامیر نے انتخابات سے پہلے نیتن یاہو کے مجوزہ حملے کی مخالفت کی تھی اور ایران کے خلاف یک طرفہ کارروائی کے لیے وزیر اعظم کی جانب سے دباؤ ڈالے جانے پر تشویش ظاہر کی تھی۔ ان کا مؤقف تھا کہ ایسا اقدام غلط ثابت ہوسکتا ہے اور اس کے نتیجے میں ایران اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں پر حملہ کرسکتا ہے۔

News ID 1942765

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha