11 نومبر، 2026، 2:03 PM

نتن یاہو وزارت عظمیٰ کے اہل نہیں؛ لیکوڈ سے مذاکرات منسوخ کردیے، آئزنکوٹ

نتن یاہو وزارت عظمیٰ کے اہل نہیں؛ لیکوڈ سے مذاکرات منسوخ کردیے، آئزنکوٹ

اسرائیلی جماعت یاشار کے سربراہ نے نیتن یاہو کی اقتدار میں موجودگی کو اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے لیکوڈ پارٹی سے مذاکرات منسوخ کر دیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ کے انتخابات میں بنیامین نیتن یاہو کے اہم حریف اور یاشار پارٹی کے سربراہ گادی آیزنکوٹ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو اپنے عہدے پر برقرار رہنے کے اہل نہیں ہیں اور ملک میں ہنگامی حکومت تشکیل دینے کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

آیزنکوت نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کی اقتدار میں مسلسل موجودگی اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

عبرانی روزنامے اسرائیل ہیوم نے رپورٹ کیا ہے کہ گادی آیزنکوت نے کنیسٹ کے افتتاحی اجلاس میں نیتن یاہو کی تقریر کے بعد اپنی ٹیم کو ہدایت دی کہ لیکوڈ پارٹی کے ساتھ مذاکرات کا وہ اجلاس منسوخ کر دیا جائے جو کل منعقد ہونا تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی ٹی وی چینل 14 نے بتایا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو اپنی اہم انتخابی حریف اور یاشار پارٹی کے سربراہ گادی آیزنکوت کے ساتھ وزارتِ عظمیٰ کا منصب باری باری سنبھالنے کے معاہدے کے امکان کا جائزہ لے رہے ہیں۔

چینل کے مطابق، نام نہاد قومی اتحاد کی حکومت تشکیل دینے کے لیے رابطے اور مشاورت بدستور جاری ہیں اور آیزنکوت کے قریبی ساتھیوں اور ان کی مذاکراتی ٹیم کے ارکان کے ساتھ بھی بات چیت ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، کنیسٹ کی موجودہ سیاسی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے نیتن یاہو، آیزنکوت کے ساتھ وزارتِ عظمی کا منصب باری باری سنبھالنے کی تجویز کو سب سے زیادہ قابلِ عمل اور عملی طور پر نافذ ہونے کے امکانات رکھنے والا راستہ سمجھتے ہیں۔

News ID 1942770

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha