11 نومبر، 2026، 9:32 AM

ایران کے خوف سے امریکی وزیر خزانہ فوجی اڈے پر منتقل

ایران کے خوف سے امریکی وزیر خزانہ فوجی اڈے پر منتقل

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بعد امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے اپنی رہائش گاہ چھوڑ کر ایک فوجی اڈے پر پناہ لے لی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روزنامہ نیویارک ٹائمز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ کو ایران کی جانب سے دھمکیاں موصول ہونے کے بعد انہوں نے واشنگٹن میں اپنی رہائش گاہ چھوڑ دی اور ایک فوجی اڈے پر منتقل ہوگئے۔

اس واقعے پر امریکی وزارت خزانہ کے ترجمان نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دھمکیاں اسکاٹ بیسینٹ کو ایران پر دباؤ بڑھانے کی پالیسی جاری رکھنے سے ہرگز نہیں روک سکتیں۔

News ID 1942763

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha