14 نومبر، 2023، 9:12 AM

لبنان، صہیونی فوجی اڈے پر حزب اللہ کے میزائل حملے

لبنان، صہیونی فوجی اڈے پر حزب اللہ کے میزائل حملے

لبنانی تنظیم حزب اللہ نے غزہ میں صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملوں کے جواب میں المالکیہ میں واقع صہیونی فوجی اڈے حملہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے پیر کی رات کو مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر واقع اسرائیلی فوجی اڈے پر میزائلوں سے حملہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق المالکیہ میں فوجی اڈے پر میزائل حملوں کے بعد صہیونی فورسز کو شدید نقصان ہوا ہے۔ 

دوسری جانب حزب اللہ نے حملے کے بارے میں کچھ تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے جوانوں نے مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں پر صہیونی چوکی کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے۔ صہیونی فوجی اہلکار فوجی اڈے پر اسلحہ منتقل کرنے میں مصروف تھے۔

تنظیم کے مطابق سرحدوں پر صہیونی فورسز کے ساتھ دو مختلف مقامات پر جھڑپیں ہوئی ہیں۔ غاصب صہیونیوں نے لبنانی سرحد پر حملہ کیا ہے۔
تنظیم نے اپنے پہلے بیان میں کہا تھا کہ غزہ کے عوام اور فلسطینی مقاومت کی حمایت میں اسرائیلی فوجی اڈے پرانیت پر راکٹ حملے کئے ہیں۔

تنظیم کے مطابق راکٹ اپنے ہدف پر لگے ہیں اور کئی صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

غزہ پر صہیونی فوجی جارحیت کے بعد لبنانی تنظیم نے متعدد مرتبہ مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر موجود صہیونی فورسز پر حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق درجنوں صہیونی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1919987

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha