8 اپریل، 2024، 12:31 PM

لبنان، حزب اللہ کا صہیونی فوجی اڈے پر میزائل حملہ

لبنان، حزب اللہ کا صہیونی فوجی اڈے پر میزائل حملہ

حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع صہیونی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صہیونی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیا ہے۔

لبنانی تنظیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ غزہ میں صہیونی مظالم کا شکار فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم کے مجاہدین نے شبعا فارم میں واقع صہیونی فوجی اڈے زبدین پر میزائل حملہ کیا ہے۔
اس سے پہلے تنظیم نے المنارہ میں نصب ہونے والے صہیونی فوج کے جدید اسلحہ ڈپو کو بھی بھاری توپ خانے کی مدد سے نشانہ بنایا تھا۔

دراین اثناء الجزیرہ نے کہا ہے کہ صہیونی طیاروں نے جنوبی لبنان کے شہر کفر کلا میں کئی مقامات پر بمباری کی ہے۔

News ID 1923180

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha