23 فروری، 2024، 12:32 PM

طوفان الاقصی، حزب اللہ کے حملوں میں صہیونی جاسوسی نظام تباہ

طوفان الاقصی، حزب اللہ کے حملوں میں صہیونی جاسوسی نظام تباہ

حزب اللہ نے لبنان سے میزائل حملے کرکے کئی مقامات پر صہیونی فوج کے جاسوسی نظام اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے صہیونی فوجی تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی بے گناہ عوام پر اسرائیلی جارحیت کے جواب میں حزب اللہ نے جنوبی لبنان سے اسرائیل پر میزائل حملے کئے ہیں۔

بیان کے مطابق مجاہدین نے صہیونی فوجی اڈے برکہ ریشا پر نصب جاسوسی نظام پر کیتوشا میزائل سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

تنظیم نے ایک اور بیان میں کہا ہے  کہ صہیونی قصبے المطلہ میں مجاہدین نے اسرائیلی فوج کے ٹھکانے کا نشانہ بنایا ہے۔ جس میں کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

علاوہ ازین کفرمان قصبے میں بھی صہیونی فوجی چھاؤنی پر حزب اللہ کے جوانوں نے درجنوں کیتوشا میزائل برسائے ہیں۔

News ID 1922108

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha