29 اپریل، 2024، 10:03 AM

لبنان، حزب اللہ کا صہیونی فوجی عمارت پر میزائل حملہ

لبنان، حزب اللہ کا صہیونی فوجی عمارت پر میزائل حملہ

حزب اللہ نے صہیونی قصبے میں واقع فوجی عمارت پر میزائل حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں پر حملہ کرکے صہیونی فوجی عمارت کو نشانہ بنایا ہے۔

تنظیم کے بیان کے مطابق غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے حزب اللہ نے صہیونی قصبے شتولا میں واقع صہیونی فوجی تنصیبات پر حملہ کیا ہے جس میں ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔

اس سے پہلے حزب اللہ نے کفرشوبا کے قصبے رویسات العلم میں بھی میزائل حملہ کرکے صہیونی فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا تھا۔

مقامی ذرائع کے مطابق دونوں حملوں میں صہیونی فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔ 

غزہ اور رفح میں صہیونی فورسز کی کاروائیوں میں اضافے کے ساتھ مزاحمتی تنظیموں کے حملوں میں بھی تیزی آرہی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق غزہ کے جنوب میں ایک بم دھماکے میں کم از کم دس صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1923640

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha