مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں واقع صہیونی فوجی مرکز پر میزائل حملہ کیا ہے۔
لبنانی مقاومتی تنظیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے حزب اللہ کی طرف سے صہیونی فوجی مراکز اور تنصیبات پر حملے جاری ہیں۔
تنظیم کے جوانوں نے منگل کے دن شمالی مقبوضہ فلسطین میں واقع صہیونی فوجی مرکز "رامیا" پر انتہائی نزدیک جاکر گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ میزائل اپنے اہداف پر لگے ہیں اور صہیونی فوجی مرکز کو نقصان پہنچا ہے۔
حملے کے حوالے سے صہیونی فوج نے ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
یاد رہے کہ طوفان الاقصی کے بعد غزہ پر صہیونی فورسز کی جارحیت کا جواب دینے کے لئے حزب اللہ نے شمالی فلسطین میں واقع صہیونی تنصیبات اور فوجی مراکز پر حملے شروع کررکھے ہیں جس میں اب تک متعدد دفاعی تنصیبات تباہ اور درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ