مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے جنوبی لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔
صہیونی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ شہر الجلیل کے قصبے مجد الکروم میں حزب اللہ کے میزائل گرنے سے دو آبادکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
صہیونی فوج کے ریڈیو نے اسی علاقے میں مزید 20 افراد کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔ تمام افراد میزائلوں کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
بعض صہیونی ذرائع نے میزائل حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 30 بتائی ہے۔
یاد رہے کہ آج ہی حزب اللہ کے حملوں میں 5 صہیونی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ