23 جون، 2024، 11:35 AM

ہم سے جنگ کرنے والے پشیمان ہوں گے، حزب اللہ کے پیغام سے صہیونی پریشان

ہم سے جنگ کرنے والے پشیمان ہوں گے، حزب اللہ کے پیغام سے صہیونی پریشان

لبنانی تنظیم نے اہم صہیونی تنصیبات کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ ہم سے جنگ کی خواہش رکھنے والے بہت جلد پچھتائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں مسلسل ناکامی کے بعد صہیونی حکومت غزہ سے دنیا کی نظریں ہٹانے کے لئے لبنان کی سرحد پر جنگ شروع کرنا چاہتی ہے۔ 

مبصرین کے مطابق حزب اللہ کے ساتھ جنگ کی صورت میں اسرائیل کو شدید نقصان ہوگا۔

دوسری جانب حزب اللہ نے اہم صہیونی تنصیبات اور حساس فوجی و تجارتی مراکز کی ویڈیو جاری کردی ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ جنگ ہونے کی صورت میں یہ اہم اور حساس مقامات حزب اللہ کے حملے کی رینج میں ہوں گے۔

حزب اللہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم جنگ کی آرزو رکھنے والے جلد پچھتائیں گے۔

اہم صہیونی تنصیبات کی کامیاب فلمبندی کرکے حزب اللہ نے اپنے جاسوسی نظام اور ڈرون ٹیکنالوجی کی اہمیت ثابت کردی ہے۔

News ID 1924901

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha