مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی تنصیبات پر ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں لبنانی مقاومتی تنظیم کا ایک کمانڈر شہید ہوگیا ہے۔
حزب اللہ نے ایک بیان میں اپنے کمانڈر طالب سامی عبداللہ کی شہادت کی تصدیق کی ہے تاہم حملے کے مقام کی نشاندھی نہیں کی ہے۔
صہیونی فوج نے حزب اللہ پر حملے کے بارے میں اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
حزب اللہ نے دوسرے بیان میں کہا ہے کہ تنظیم کے مجاہدین نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج کی تنصیبات پر درجنوں راکٹ اور میزائل داغے ہیں۔
آپ کا تبصرہ