27 ستمبر، 2024، 9:31 AM

لبنان پر صہیونی حکومت کا حملہ، حزب اللہ کے اعلی کمانڈر کی شہادت کی تصدیقٍٍ

لبنان پر صہیونی حکومت کا حملہ، حزب اللہ کے اعلی کمانڈر کی شہادت کی تصدیقٍٍ

صہیونی حکومت کے حملے میں حزب اللہ کے اعلی کمانڈر ابو صالح شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنان پر صہیونی حکومت کے حملے میں مقاومتی تنظیم حزب اللہ کا اعلی کمانڈر شہید ہوگیا ہے۔

حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے بیروت کے علاقے ضاحیہ پر حملے میں کمانڈر محمد حسین سرور المعروف ابو صالح شہید ہوگئے ہیں۔

مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق کمانڈر ابو صالح حزب اللہ کے ڈرون شعبے کے سربراہ تھے۔

دراین اثناء العربیہ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ شہید محمد حسین یمنی تنظیم انصاراللہ کو ڈرون طیارہ بنانے اور چلانے کی تربیت دینے کا کام کرتے تھے۔ وہ حال ہی میں یمن گئے تھے جہاں سے واپسی کے تین دن بعد ان کو شہید کیا گیا۔

اس سے پہلے بیروت سے ذرائع نے صہیونی حملے میں ان کے شدید زخمی ہونے کی خبر دی تھی۔

News ID 1926940

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha